1 اپریل 2026 - 04:07
وعدہ صادق- 4 کی 88ویں لہر؛ اسرائیل اور امریکی فوج کو فرسودہ کرنے کا طویل مدتی پروگرام

سپاہ پاسداران نے اعلان کیا کہ ہم نے اسرائیل اور امریکی فوج کو فرسودہ کرنے کا طویل مدتی پروگرام مرتب کیا ہے تاکہ امت مسلمہ کی آخری جنگ اور مقبوضہ قدس کی طرف پیشقدمی کا راستہ ہموار ہو جائے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کا اعلان:

وعدہ صادق- 4 کی 88ویں لہر کوڈ نیم "یا فاطمۃ الزہراء(س)" سے شروع ہوئی اور کے پہلے مرحلے کو لبنانی مقاومت کے شہیدوں کے نام کی گئی۔ اس کاروائی میں جارح دشمنوں کی طاقت تحلیل کرنے کی غرض سے انجام پائی اور میدان کو امت مسلمہ پر جارحیت کرنے والوں زیادہ تنگ کر دیا گیا۔

سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس نے سوپر ہیوی عماد، خرمشہر-4 اور قدر میزائلوں سے مقبوضہ فلسطین کے جنوب، شمال اور مرکز میں صہیونی دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا؛ بنی براک میں اندرونی محاذ کے کمانڈروں کے اجلاس پر میزائل گرائے گئے؛ تل ابیب، بئر السبع، نقب، تل نوف ایئرپورٹ، عراد، جنوبی بحر المیت اور الجلیل میں صہیونی ٹھکانوں اور اہم مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

سپاہ پاسداران کی بحری فورس ایرو اسپیس فورس نے مسلسل اور متواتر حملوں میں الظفرہ (امارات)، وکٹوریا (عراق)، علی السالم (کویت) میں امریکی  فوجیوں کے خفیہ ٹھکانوں کو درست نشانے پر لگنے والے میزائلوں اور حملہ آور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔

حزب اللہ لبنان اور عراق و یمن کی مقاومت اسلامی نے بھی 120 کامیاب اور مؤثر حملوں ميں مقبوضہ فلسطین کے شمال اور جنوب میں صہیونی ٹھکانوں عراق کے مرکز اور شمال میں امریکی فوجیوں کے خفیہ ٹھکانوں کو تھکا دینے والے تباہ کن حملوں کو نشانہ بنایا اور جارح فوجوں کے خستہ حال پیکر پر کاری ضربیں لگا دیں۔

ایران کے حملوں کی حکمت عملی بدل گئی ہے، نئی میزائل سسٹمز کو میدان میں لایا گیا ہے، مقاومت کے محاذوں نے منطقی انداز سے جنگ کا دائرہ پھیلا دیا ہے، یہ وہ چیزیں ہیں جو تزویراتی اور معیاری تبدیلیوں کی نوید دیتی ہیں۔ ہم نے صہیونی ریاست اور امریکی فوج کی طاقت کو تحلیل کا شکار کرنے کے لئے ایک وسیع اور طویل مدتی منصوبہ بنا رکھا ہے تاکہ آخری جنگ اور قدس شریف کی طرف امت مسلمہ کی پیشقدمی کا راستہ ہموار ہوجائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha